Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں امریکی حملہ، پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار جاں بحق

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی صوبے کرمانشاہ میں امریکی حملے کے نتیجے میں فورس کے فضائی و خلائی شعبے کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرمانشاہ صوبے میں امریکی حملے کے دوران ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار مارے گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب نے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’’شہید‘‘ قرار دیا۔ حملے کے مقام اور اس میں ہونے والے دیگر ممکنہ نقصانات سے متعلق فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف میزائل اور فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم کرمانشاہ میں امریکی حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button