Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات

لاہور ( آصف اقبال ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور خطے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ان پر اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، گورننس میں بہتری اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شیئر کیا۔انہوں نے آزاد کشمیر کی حکومت کو ہدایت کی کہ پنجاب کی طرح آزاد جموں و کشمیر کو بھی جدید طرز حکمرانی، عوامی فلاح اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button