Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کرینہ کپور تیسری بار ماں بننے والی ہیں؟ وائرل ویڈیو کے بعد قریبی ذرائع نے حقیقت بتادی

اداکارہ کرینہ کپور کے تیسرے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران خاصی توجہ حاصل کی، تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب جم کے باہر بنائی گئی کرینہ کپور کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ویڈیو میں کرینہ کپور ورزش کے لباس میں اپنی گاڑی کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے جسمانی وزن میں معمولی تبدیلی کو حمل سے جوڑتے ہوئے ان کے تیسرے بچے کی آمد کے امکانات پر قیاس آرائیاں شروع کردیں۔کرینہ کپور اور سیف علی خان پہلے ہی دو بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان، کے والدین ہیں۔ دونوں حال ہی میں اپنے بچوں کے ہمراہ تعطیلات گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچے تھے، جس کے کچھ ہی عرصے بعد کرینہ کی جم کے باہر موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی اور سوشل میڈیا پر ان کے تیسرے حمل کی خبریں گردش کرنے لگیں۔تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف ایک ویڈیو میں نظر آنے والی جسمانی تبدیلی کو حمل سے جوڑنا درست نہیں اور کرینہ کے تیسرے حمل سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button