Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

بی جے پی ورکرز کا کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد

بھارت کی ریاست راجستھان کے جے پور ضلع میں بی جے پی کے ورکرز نے کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کیا ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی جی پی کی ٹیم ایک سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے کے لیے رام پورہ کنورپورہ گاؤں پہنچی۔سی جی پی کے بانی ابھیجیت ڈِپکے اور دیگر کارکنوں کے مطابق حملہ آوروں نے پارٹی کے رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے کپڑے پھاڑے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ حملے میں بی جے پی سے وابستہ افراد ملوث تھے اور پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی۔سی جی پی کارکن اپنی ” اسکول ٹھیک کرو ” مہم کے تحت علاقے کے سرکاری اسکول کا جائزہ لینے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اسکول کی عمارت کو پہلے ہی غیر محفوظ قرار دیا جا چکا تھا اور بچوں کی کلاسیں عارضی جگہ پر منتقل کی گئی تھیں۔اسی دوران مقامی افراد نے سی جے پی ٹیم کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا اور صورتحال کشیدہ ہوگئی جس کے دوران بی جی پی ورکرز نے سی جے پی کارکنان پر حملہ کردیا۔دہلی کے سابق وزیرِاعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی پر شدید تنقید کی اور سی جے پی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button