Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی مسئلہ نہیں، اصل رکاوٹ امریکی پالیسی ہے، تہران

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی اور تنازعات کے حل کے لیے کسی نئے ثالث کی ضرورت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی مسئلہ ثالثی کا فقدان نہیں بلکہ امریکی حکومت کا طرزِ عمل اور اس کی پالیسی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر سمیت بعض ممالک پہلے ہی ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں اور اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔بقائی کے مطابق بعض یورپی ممالک کی جانب سے بھی دوطرفہ رابطوں کے دوران اپنی رائے کا اظہار اور اچھی خدمات فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کرنا فطری بات ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی نیا ثالث سامنے آگیا ہے یا اسے باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بنیادی چیلنج ثالثی کا معاملہ نہیں۔ ان کے بقول اصل مسئلہ امریکی انتظامیہ کا نقطہ نظر، غلط اندازے اور ایسی پالیسیوں پر اصرار ہے جنہیں ایران کے مطابق ماضی میں کئی مرتبہ ناکام ثابت کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button