Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ریحانہ کی تینوں بچوں کے ساتھ اپنے پرانے محلے کے دورے کی دلکش تصاویر

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ آبائی ملک بارباڈوس میں گزارے خوبصورت لمحات کی نایاب تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ریحانہ اپنے بیٹوں آر زیڈ اے، رائٹ اور 10 ماہ کی بیٹی راکی آئرش کے ہمراہ بارباڈوس کی اس گلی میں پہنچیں جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔اس گلی کا نام پہلے ویسٹبری نیو روڈ تھا مگر 2017 میں بارباڈوس کے یوم آزادی کے موقع پر گلوکارہ کے اعزاز میں اس کا نام تبدیل کر کے ’ریحانہ ڈرائیو‘ رکھ دیا گیا تھا۔گلوکارہ نے اس موقع پر انسٹاگرام پر بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں خود وہی ویسٹبری والی چھوٹی بچی ہوں جبکہ اگلے ہی لمحے میں اپنے بچوں کو ’ریحانہ ڈرائیو‘ واپس لے کر آرہی ہوں۔ریحانہ نے اپنی کامیابیوں پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور کہا کہ تمام عظمت ہمیشہ خالق کی ہی رہے گی۔گلوکارہ نے بعد ازاں اپنے بچوں اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ لگژری کشتی پر بھی وقت گزارا۔واضح رہے کہ ریحانہ کے تینوں بچے ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی سے ہیں اور دونوں 2020 سے ایک ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button