Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’ہانیہ عامر حد سے زیادہ بے قابو ہو چکی ہیں‘، ماڈل جیا علی

سینئر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے معروف اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی ہانیہ عامر سے متعلق ایک متنازع بیان دیا ہے۔جیا علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔اداکارہ نے ہانیہ عامر کا انتخاب تو کیا، تاہم ساتھ ہی ان کے رویے پر تنقید بھی کر دی۔جیا علی کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی ہیں لیکن اب وہ ’حد سے زیادہ بے قابو‘ ہو گئی ہیں اور انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے اور طرزِ عمل کا خیال رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button