Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ اگلے سال تک گئی تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، سینٹکام نے ٹرمپ کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی تعیناتی طویل ہونے کی صورت میں امریکی افواج کی جنگی تیاری اور دیگر عالمی محاذوں پر کارروائی کرنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔سینٹکام نے امریکی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی موجودگی اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کو دسمبر کے بعد بھی برقرار رکھنے سے فوجی وسائل اور دفاعی تیاریوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ یہ تعیناتی تقریباً ایک سال سے جاری ہے۔رپورٹ میں معاملے سے واقف تین افراد کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی فوجی منصوبہ سازوں کو خدشہ ہے کہ مسلسل تعیناتی سے مالی وسائل اور جنگی صلاحیت متاثر ہوگی، جس کے باعث امریکا کو دنیا کے دوسرے حصوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس دفاعی اخراجات میں کمی اور بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پر نگرانی سخت کرسکتی ہے۔ اس صورت حال سے ایران کے خلاف فوجی مہم جاری رکھنے کے لیے درکار وسائل اور انتظامی حمایت متاثر ہوسکتی ہے۔اسرائیلی حکام صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ نئے سال سے پہلے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کریں۔ رپورٹ میں بعض امریکی حکام کی جانب سے بھی حملوں کی بحالی کی حمایت کا ذکر کیا گیا ہے۔تاہم ایک امریکی فوجی عہدیدار نے سینٹکام سے متعلق اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈ نے انتظامیہ کو یہ نہیں بتایا کہ حملوں کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے یا نئے سال سے پہلے کارروائی نہ ہونے کی صورت میں امریکی افواج حد سے زیادہ دباؤ کا شکار ہوجائیں گی۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ حملوں سے متعلق کسی فوری فیصلے کا عندیہ نہیں دیا۔ اس طرح امریکی انتظامیہ کو ایک طرف ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مطالبات اور دوسری جانب طویل تعیناتی سے پیدا ہونے والے ممکنہ فوجی و مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button