Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اسپتال میں سرجری کے دوران سونو نگم نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے اسپتال میں سرجری کے دوران بھی موسیقی سے اپنا رشتہ قائم رکھا اور آپریشن کے وقت ڈاکٹرز کے لیے گانا گا کر مداحوں کو حیران کردیا۔ اس دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔سونو نگم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں آپریشن تھیٹر میں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں طبی عملہ ان کی سرجری میں مصروف ہے۔ اسی دوران گلوکار نے درد اور تکلیف سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کے سامنے اچانک مختصر میوزیکل پرفارمنس پیش کردی۔اس موقع پر سونو نگم نے 1949 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دلاری‘‘ کا مقبول گیت ’’سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘‘ گایا۔ یہ نغمہ برصغیر کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔گلوکار نے ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے سرجری کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے لیے اچانک گانا گانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق درد کے عالم میں بھی گانا گانا موسیقی سے ملنے والی خوشی کا اظہار ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے سونو نگم کے حوصلے اور آواز کی خوب تعریف کی۔ صارفین نے گلوکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button