Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کا خطرناک ٹاسک، کئی معروف اداکار زخمی، شو انتظامیہ پر تنقید

بھارتی ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی سیزن 15‘ کی حالیہ قسط ایک خطرناک اسٹنٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، جہاں مقابلے کے دوران کئی معروف اداکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شو کے منتظمین اور حفاظتی انتظامات پر شدید تنقید شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹاسک میں گورو کھنہ، کرن واہی، وشال آدتیہ سنگھ اور شگون شرما شریک تھے۔ مقابلے کے دوران انہیں پشت کی جانب رخ کرکے کھڑا ہونا تھا جبکہ مخصوص مشینوں سے ان پر مسلسل ربڑ پیلٹس فائر کی جا رہی تھیں۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہنا تھا جب تک مقابلہ کرنے والا خود ٹاسک چھوڑنے کا فیصلہ نہ کرے۔شو کے میزبان روہت شیٹی نے ٹاسک کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے دو، دو شرکا ایلیمینیشن اسٹنٹ میں حصہ لیں گے اور مقابلہ اسی وقت ختم ہوگا جب شریک خود ہار مان لے گا۔ اگرچہ شرکا کو ریڑھ کی ہڈی کے تحفظ کے لیے اسپائن پروٹیکٹر فراہم کیے گئے تھے، تاہم اس کے باوجود یہ چیلنج انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوا۔اسٹنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی گورو کھنہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ربڑ پیلٹس کی ضربیں شدید درد کا باعث بنیں گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب شو کا نام ہی ’خطروں کے کھلاڑی‘ ہے تو خطرات کا سامنا کرنا بھی مقابلے کا حصہ ہے۔ تاہم مسلسل فائرنگ سے درد ناقابل برداشت ہونے پر گورو کھنہ اور شگون شرما نے بالآخر ٹاسک ادھورا چھوڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button