Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

آزاد کشمیر کی عوام نے میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ پر مہر ثبت کر دی

لاھور ( آصف اقبال ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ، میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن کے عوام نے بھی ووٹ کی پرچی کے ذریعے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے، عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام ووٹرز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی دھمکی، دباؤ، لالچ یا فراڈ میں آئے بغیر آزادانہ طور پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں مہاجرین کی دس میں سے دس نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتھک محنت، عوامی خدمت اور بہترین کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ پنجاب کے کشمیریوں نے بھی اپنا فیصلہ مریم نواز شریف کے حق میں سنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مہاجرین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ترقی، استحکام اور خدمت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاکستان اور پنجاب کی طرز پر ترقی، خوشحالی، شفاف حکمرانی اور عوامی خدمت کے ایک نئے اور مثالی سفر کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پونچھ ڈویژن میں بھی شیر کی فتح ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پونچھ ڈویژن میں ہونے والے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہمارے کارکن بھرپور جذبے کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پونچھ کے عوام بھی ووٹ کی پرچی کے ذریعے ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کے نشان "شیر” پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کریں گے۔ عوام کا اعتماد ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ خدمت کی سیاست ہی پاکستان اور آزاد کشمیر کا مستقبل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button