Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کیا آریانا گرانڈے ریٹائر ہو رہی ہیں؟ ٹیم کی جانب سے اہم اپ ڈیٹ

آریانا گرانڈے نے مستقل طور پر شوبز چھوڑنے کے بجائے کچھ عرصے کے لیے عوامی تقریبات اور میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے نمائندے کے مطابق وہ ایٹرنل سن شائن ٹور مکمل کرنے کے بعد عوامی سطح پر اپنی موجودگی محدود کر دیں گی اور کچھ عرصے کے لیے میڈیا، ریڈ کارپٹ تقریبات، تشہیری سرگرمیوں اور دیگر عوامی مصروفیات سے وقفہ لیں گی۔ان کے نمائندے نے کہا کہ آریانا گرانڈے ٹور کو صحت مند اور خوشگوار انداز میں مکمل کرنے کی منتظر ہیں، جس کے بعد وہ عوامی سطح پر مسلسل ہونے والی تنقید اور جانچ پڑتال سے دور رہنے کے لیے ایک ’ضروری وقفہ‘ لیں گی۔اس اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عوامی سرگرمیوں سے دور رہنے کی بنیادی وجہ کیا ہے، البتہ نمائندے نے مسلسل عوامی تنقید اور نگرانی کا حوالہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button