میئرنیویارک ممدانی نے پیڈ اے ٹیر ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

نیویارک:میئر ظہران ممدانی اور محکمۂ خزانہ کے کمشنر رچرڈ لی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے نان پرائمری رہائشی پراپرٹی سرچارج سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چار ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب اہل جائیداد مالکان 18 ستمبر 2026 تک اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔یہ توسیع ان تمام افراد پر لاگو ہوگی جنہیں محکمۂ خزانہ کی جانب سے(ممکن ہے آپ اس سرچارج کے دائرے میں آتے ہوں) کے عنوان سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ ایسے تمام گھر مالکان جو سمجھتے ہیں کہ وہ استثنیٰ کے اہل ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد nyc.gov/npsurchargeپر جا کر اپنی درخواست جمع کرائیں۔اس اضافی مہلت کا مقصد گھر مالکان کو مزید وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ متعلقہ جائیداد ان کی بنیادی رہائش ہے یا یہ کہ وہ اس سرچارج کے دائرے میں نہیں آتے۔ اس کے علاوہ انہیں محکمۂ خزانہ سے رہنمائی حاصل کرنے اور درخواست جمع کرانے سے قبل اپنے سوالات کے جوابات لینے کا بھی زیادہ موقع ملے گا۔میئر ظہران ممدانی نے کہا:پیڈاےٹیر ٹیکس ہماری شہر حکومت کے لیے ایک اہم نیا ذریعہ ہے، جس کے ذریعے ہم محفوظ سڑکوں، صاف ستھرے پارکوں اور شہر کے پانچوں بورو میں دیگر اہم عوامی منصوبوں کے لیے ضروری آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ ہم استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان اس لیے کر رہے ہیں تاکہ جن نیویارک کے شہریوں کو You may be subject to.. کے خطوط موصول ہوئے ہیں، انہیں درخواست دینے کے لیے مناسب وقت اور مکمل معلومات میسر آ سکیں۔



