بین الاقوامی
معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی لاش براڈ پیک سے مل گئی،دیگر کی تلاش جاری

لاہور ( آصف اقبال )الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی لاش براڈ پیک پر تقریباً 5 ہزار 700 میٹر کی بلندی پر تلاش کرلی گئی ہے۔ زمینی ریسکیو ٹیم کو اسی مقام کے قریب مزید تین لاشیں بھی نظر آئی ہیں، تاہم ان کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو جاپانی کیمپ تک منتقل کرنے کی کوشش جاری ہے۔



