Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا کا ورلڈکپ کیلئے 20 ارب ڈالر کی ذیلی کمپنی بنانے کا منصوبہ، یوئیفا کی شدید مخالفت

عالمی فٹبال تنظیم فیفا کو ورلڈکپ اور دیگر بڑے ایونٹس کے تجارتی و انتظامی امور کے لیے 20 ارب ڈالر مالیت کی ایک ذیلی کمپنی قائم کرنے کے منصوبے پر مخالفت کا سامنا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کے منصوبے پر یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے کھیل کی روح فروخت کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔فیفا کے مطابق نئی کمپنی ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز (ایف ایف ای)‘ کے نام سے قائم کی جائے گی جو ورلڈکپ سمیت بڑے ٹورنامنٹس کے کمرشل اور ایونٹ آپریشنز سنبھالے گی۔فیفا اس کمپنی کا مکمل کنٹرول اپنے پاس رکھے گا تاہم 20 فیصد تک حصص بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جائیں گے جس کے ذریعے تقریباً 4.2 ارب ڈالر جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے مجوزہ گروپ کی قیادت جوشوا کشنر کے سرمایہ کاری پلیٹ فارم کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔فیفا کا کہنا ہے کہ حاصل ہونے والی رقم عالمی سطح پر فٹبال کی ترقی، انفراسٹرکچر، کوچنگ، قومی ٹیموں، خواتین کے فٹبال اور گراس روٹ پروگرامز پر خرچ کی جائے گی تاکہ رکن ممالک کو زیادہ مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ تنظیم کا مقصد دنیا بھر میں فٹبال کی مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والا تمام خالص منافع دوبارہ کھیل کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button