Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

واشنگٹن میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، مظاہرین کی ہوٹل میں گھسنے کی کوشش، گرفتاری کا مطالبہ

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔ شدید بارش کے باوجود مظاہرین فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے رہے۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا ایک گروپ جارج ٹاؤن میں واقع فور سیزنز ہوٹل کی لابی میں بھی داخل ہو گیا، جہاں بنیامین نیتن یاہو رات کے کھانے میں شریک تھے۔مظاہرین نے ہوٹل کے اندر موجود ریستوران تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر عمارت سے باہر نکال دیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین ’بی بی، بی بی، تم چھپ نہیں سکتے، تم نسل کشی کر رہے ہو‘ جیسے نعرے بھی لگاتے رہے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button