Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

جان خطرے میں ڈال کر بچے کو بچانے والا 16 سالہ لائف گارڈ، ٹرمپ بھی متاثر ہو گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر ولیمز نے خطرناک سمندری لہروں میں پھنسے 10 سالہ بچے کی جان بچا کر بہادری کی مثال قائم کر دی۔یہ واقعہ سانتا کروز کے سی برائٹ بیچ پر پیش آیا، جہاں تیز اور بلند لہروں نے 10 سالہ بچے کو سمندر میں تقریباً 15 گز دور تک بہا دیا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہی 16 سالہ رائڈر نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر سمندر میں چھلانگ لگا دی اور بچے کو بچانے کی کوشش شروع کی۔شدید لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل ہو گیا۔ رائڈر کئی مرتبہ لہروں کے نیچے کھنچتا رہا، مگر اس نے بچے کو اپنی گرفت سے جانے نہیں دیا۔ چند منٹ تک جاری رہنے والی اس کارروائی کے بعد ایک اور لائف گارڈ بھی مدد کے لیے پہنچا اور دونوں نے بچے کو بحفاظت ساحل تک پہنچایا۔ساحل پر پہنچنے کے بعد بچے کو طبی عملے نے چیک کیا اور بعد ازاں اسے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے بچے کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button