دورہ پاکستان کے بعد جنوبی افریفہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ

پہلی مرتبہ پاکستان کے دورہ کے بعد جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اتوار کو واپس وطن روانہ ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میچز پر مشتمل ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز2-3 سے اپنے نام کی تھی،سیریز کا مقصدآئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری تھا۔دریں اثنا پاکستان ویمنز انڈر 19 کی کپتان فضا فیاض کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ انڈر19 ورلڈ کپ ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اچھی رہی، ہم نے کافی فائٹ کی،بدقسمتی سے سیریز کا اخری پانچواں اور فیصلہ کن میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا،پچھلے 8 مہینے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی اسکلز کو بہتر کیا،کپتانی کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کو ملا،تینوں شعبوں پر مزید کام کریں گے۔ جنوبی افریقہ کی کپتان میکی وین ورسٹ نے پی سی بی کی ڈیجیٹل پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہترین مہمان نوازی کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے نائٹ میچز کا انعقاد بہترین اقدام ہے،پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر خوشی ہے، ہم نے بہت محنت کی، مقامی کنڈیشنز جنوبی افریقہ سے قدرےمختلف ہیں،اس کے مطابق کھیل پیش کیا،کچھ کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کا پہلا تجربہ تھا، اچھا کھیل کر جیتنا یادگار ہے۔



