Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

روس کے 5بلیسٹک میزائل یوکرینی افواج نے روک گئے

یوکرین کے فضائی دفاع نے روس کی طرف سے داغے گئے پانچ بیلسٹک میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ دیگر میزائل اور ڈرون دارالحکومت کیف میں داخل ہوئے تاہم 5 میزائلوں کو روک دیا گیا۔ تقریباً دو ہفتوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین نے روسی بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا، جنہیں روکنا ڈرون یا کروز میزائل سے زیادہ مشکل ہے۔یوکرین کے فضائی دفاع نے ممکنہ طور پر امریکی ساختہ پیٹریاٹ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل سسٹم کا استعمال کیا جو بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ مانا جاتا ہے۔میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ کیف میں حملے سے دو گوداموں میں آگ لگ گئی جب کہ ایک اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں یوکرین کے دارالحکومت میں ملٹری مینوفیکچرنگ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کرتی ہیں۔یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل اور 25 ڈرونز نے 17 مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ 10 مقامات پر ملبہ گرنے کی اطلاع ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button