Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

سابق عالمی چیمپئن عامر خان کی پاکستان آمد، کراچی سمیت بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کا عزم

سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان اسلام آباد کی طرح کراچی اور دیگر شہروں میں بھی باکسنگ اکیڈمیز قائم کریں گے،برطانوی نثراد پاکستانی عامرخان منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔عامر خان ان دنوں جاری فیفا عالمی فٹبال کپ 2026 کا میچ براہ راست بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے لیاری فٹبال اسٹیڈیم بھی جائیں گے، سابق انٹرنیشنل باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باکسرز کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی طرح ہمیں اب دوسرے شہر میں مزید کھولنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز کا جال بچھاؤں تاکہ نوجوان باکسرز اپنی اہلیت اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں اور مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button