Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برکینا فاسو اورفرانس میں دوریاں ،سفارتی تعلقات بھی ختم

برکینا فاسو کی فوجی حکومت نے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینا فاسو کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ باہمی احترام، خودمختاری اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر فرانس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا اب ممکن نہیں رہا۔سرکاری بیان میں فرانس پر الزام لگایا گیا کہ وہ برکینا فاسو کے خلاف "نوآبادیاتی عزائم” رکھتا ہے، ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور ایسے عناصر کی حمایت کرتا ہے جو ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔حکومت نے واضح کیا کہ سفارتی تعلقات کا خاتمہ صرف ریاستی سطح کے تعلقات تک محدود ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی روابط ختم کرنا نہیں ہے۔برکینا فاسو نے اپنے شہریوں سے فرانس سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کے ساتھ قانون اور احترام کے مطابق برتاؤ کرنے کی بھی اپیل کی۔دوسری جانب فرانس نے اس فیصلے کی مذمت کی اور اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ مناسب جوابی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button