0

یوٹیوب صارفین نئی تبدیلی کیلئے تیار رہیں

امریکی آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں ٹی وی ایپ کا نیا ڈیزائن دوبارہ متعارف کرائے گا، اس اقدام سے صارفین کو ایک نئی سہولت مل جائے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو جلد ہی ایک بڑی تبدیلی نظر آئے گی کیوں کہ یوٹیوب نے اپنی ٹی وی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کمپنی کے مطابق نیا ڈیزائن صارفین کے لیے کئی نئے تجربات کے دروازے کھول دے گا۔ کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن کردہ یوٹیوب ٹی وی ایپ کو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرادیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں