Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے جُڑے مشہور اداکار و ہدایتکار انتقال کر گئے

گجراتی تھیٹر، فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار و ہدایتکار اروند ویکاریا 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروند ویکاریا کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ان کے بیٹے اور ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ میں باگھا کا کردار سے مشہور تنمے ویکاریا ایک اور بڑے صدمے سے گزر رہے ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تنمے ویکاریا صرف آٹھ ماہ قبل اپنی والدہ کو بھی کھو چکے ہیں۔’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ کے خالق اور پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے اروند ویکاریا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان نہ صرف تنمے ویکاریا اور ان کے خاندان بلکہ پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے اروند ویکاریا کو گجراتی تھیٹر اور سنیما کا ایک انتہائی محترم فنکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button