Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

آئی سی سی نے دوران کیریئر ’ماں‘ بننے والی کھلاڑیوں کیلیے نئے اصول متعین کردیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حمل اور زچگی کے بعد کرکٹ میں واپسی سے متعلق نئے رہنما اصول متعارف کرا دیے ہیں۔انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جاری کیے گئے ان رہنما اصولوں کا مقصد کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈز، کوچز اور طبی عملے کو ایسی عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے جس سے ماؤں کے لیے دوبارہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ کھیلنا آسان ہو سکے۔آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور آسٹریلوی ٹیم کی ڈاکٹر فلپا اِنج کے مطابق یہ اقدام اس سوچ کو فروغ دیتا ہے کہ بچے کی پیدائش کسی خاتون کرکٹر کے کیریئر کا اختتام نہیں ہونی چاہیے۔ان ہدایات میں جسمانی بحالی، ذہنی صحت، مرحلہ وار ٹریننگ، کرکٹ کے لیے مخصوص فٹنس اور مسلسل طبی نگرانی جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button