کھیل
فیفا ورلڈکپ: 48 ٹیموں میں واحد خاتون ڈاکٹر نے تاریخ رقم کردی

مردوں کے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دنیا بھر کی 48 ٹیموں کے ہزاروں افراد کے درمیان کیریبین جزیرے کیوراساؤ کی ڈاکٹر سوزین ہورمین ایک منفرد تاریخ رقم کررہی ہیں۔36 سالہ ڈاکٹر ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے میڈیکل اسٹاف میں واحد چیف میڈیکل آفیسر ہیں اور مردوں کے ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی صرف تیسری خاتون ڈاکٹر ہیں۔برازیل میں پیدا ہونے والی سوزین ہورمین اس سے قبل ریال میڈرڈ، پی ایس وی آئنڈھوون اور گو اہیڈ ایگلز جیسے معروف فٹبال کلبز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔وہ نیدرلینڈز کی انڈر 16 ٹیم اور خواتین کی ہینڈبال ٹیم سے بھی وابستہ رہی ہیں۔ڈاکٹر ہورمین کا کہنا ہے کہ مردوں کے غلبے والے شعبے میں کام کرنا ان کے لیے نیا نہیں ہے۔



