Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: جرمن ٹیم کی جہاز میں بیٹھنے سے قبل مجرموں کی طرح تلاشی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق جرمن کھلاڑیوں کو عام مسافروں کی طرح تمام معیاری سیکیورٹی چیکس، سامان کی جانچ اور کسٹمز اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم کے ارکان کو خصوصی رعایت نہیں دی گئی بلکہ انہیں شمالی امریکہ کے سرحدی قوانین اور ہوائی اڈے کے ضوابط کے مطابق مکمل کارروائی سے گزرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز رن وے کے پاس اسٹارٹ کھڑا ہے اور جرمن ٹیم کی اس میں بیٹھنے سے قبل مجرموں کی طرح تلاشی لی جارہی ہے۔اس دوران جرمنی کے تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر کے تاثرات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔تصاویر اور ویڈیوز میں وہ اس طویل اور سخت جانچ کے عمل سے کچھ ناخوش اور پریشان دکھائی دیے، جس پر شائقین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹس اور بین الاقوامی ٹیموں کے لیے بھی اتنی ہی سخت اور وقت طلب سیکیورٹی جانچ ضروری ہے یا انہیں خصوصی سہولیات دی جانی چاہئیں۔تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ سرحدی اور سیکیورٹی قوانین سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں تاکہ حفاظتی معیار برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button