Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ ایک بار پھر چین جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کیخلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button