Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سونو نگم کا اعصابی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پنچڈ اعصابی تکلیف میں مبتلا ہیں۔اس حوالے سے گلوکار نے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں کندھے پر پٹیاں باندھے دیکھا گیا ہے۔سونو نگم نے کہا کہ انہوں نے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین بھی کروائے ہیں، وہ اعصابی تناؤ میں مبتلا ہیں جس کے لیے انہوں نے گزشتہ ہفتے کئی طبی ٹیسٹ کرائے ہیں۔گلوکار نے بتایا کہ وہ علاج کے دوران شدید درد کا سامنا کر رہے ہیں، تکلیف کی وجہ سے فزیو تھراپی سیشن بھی خاصے مشکل رہے اور وہ اس وقت تکلیف سے نمٹنے کے لیے پین کلر(pain killer) کا استعمال کررہے ہیں، ادویات کی وجہ سے ان کا گلا بھی تھوڑا بھاری ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button