Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فلم ’کالا ہرن‘کو بڑا جھٹکا، سینئر اداکار نے دھوکے کا الزام لگا کر پروجیکٹ چھوڑ دیا

سلمان خان کے مشہور کالا ہرن شکار کیس سے منسوب فلم ’کالا ہرن‘ کو ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر بھارتی اداکار گووند نامدیو نے منصوبے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فلم سازوں پر گمراہ کرنے کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گووند نامدیو کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی تو انہیں ایک مختلف کہانی سنائی گئی تھی۔ ان کے مطابق ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ وہ ’سنبل‘ نامی فلم میں کام کر رہے ہیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ فلم کا نام ’کالا ہرن‘ رکھا گیا ہے اور اس کا تعلق سلمان خان کے مشہور کیس سے ہے۔اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ فلم میں صرف عدالتی کارروائی اور ریکارڈ پر موجود حقائق پیش کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ کہانی میں کوئی اضافی مواد یا تخیلاتی پہلو شامل نہیں کیا جا رہا، اسی لیے انہوں نے اس منصوبے پر کام کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔گووند نامدیو نے واضح کیا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ فلم کو سلمان خان کے خلاف یا ان کی شخصیت کو ہدف بنانے کے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے تو وہ کبھی اس پروجیکٹ کا حصہ نہ بنتے۔ ان کے بقول سلمان خان ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ ایسی کسی کوشش کا حصہ بننے کا تصور بھی نہیں کر سکتے جو اداکار کو متنازع انداز میں پیش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button