Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

شاہین آفریدی کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر؟

شاہین آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر پر اسپیڈ بریکر آنے لگا، دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں نظر انداز کیے جانے کا امکان بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز ریڈ بال کیمپ کے لیے 22 کرکٹرز کا اعلان کیا ان میں شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ چونکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اس لیے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نہیں جا سکیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین نے بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیا تھا، اس وقت یہ جواز نہیں لاگو کیا گیا۔وہ اپنے آخری 16 ٹیسٹ میچز میں 60 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیم کی 2021 کی ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کے 2 میچز میں شاہین نے 18 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 8 اور دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button