کھیل
پی سی بی کا ’چاچا کرکٹ‘ کو شاندار خراج عقیدت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر ’چاچا کرکٹ‘ نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل 4 جون کو لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں چاچا کرکٹ کو ایک عام مداح سے بڑھ کر پاکستان کرکٹ کی حمایت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔پی سی بی نے زندگی بھر کے جذبے، یادوں اور وفاداری کے لیے چاچا کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔



