Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

سابق ملکہ حسن اور ماڈل اداکارہ کی پُراسرار موت؛ جج ساس گرفتار

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں سابق ’’مس پونے‘‘ توئشا شرما کی پراسرار موت نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دینے والے اس کیس میں مقتولہ کی ساس، سابق جج گربیلہ سنگھ کو گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ 33 سالہ توئشا شرما کی موت کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں جہیز نہ لانے پر طعنے، ہراسانی، گھریلو تشدد اور دباؤ کے شواہد ملے تھے۔سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل گربیلہ سنگھ سے کئی گھنٹوں تک تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ جس میں ڈیجیٹل شواہد، واٹس ایپ پیغامات، فارنزک تجزیے اور جائے وقوعہ سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ توئشا شرما پر حمل ضائع کروانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جبکہ انھیں اپنے سسرال کی جانب سے مسلسل ذہنی اذیت اور ہراسانی کا سامنا بھی تھا۔تفتیشی حکام نے مقتولہ کے جسم پر موجود متعدد زخموں اور چوٹوں کے نشانات کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے ہیں جن کے بارے میں مقتولہ کے اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ یہ زخم موت سے پہلے تشدد کے دوران لگے تھے۔سی بی آئی کے مطابق مقتولہ کے شوہر سمارتھ سنگھ پہلے ہی عدالتی تحویل میں ہیں جبکہ گربیلہ سنگھ کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button