Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

میئر نیویارک ظہران ممدانی کا ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔میئر ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تین ماہ قبل ایک ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں عوام نے ووٹ نہیں دیا تھا، تاہم اب اس جنگ کی بھاری قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے امریکی عوام کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول، خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں پر معاشی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ پہلے دن سے اس جنگ کے مخالف رہے ہیں اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔میئر نیویارک کے اس بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں جبکہ عالمی سطح پر بھی جنگ کے معاشی اثرات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button