Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

وسیم اکرم کی شیطان کو خطرناک ان سوئنگ یارکر، ویڈیو وائرل

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں وسیم اکرم شیطان کو اپنے خصوصی بولنگ والے انداز میں کنکریاں مارتے اور اس کے بعد جشن منانے کا انداز اپناتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button