بین الاقوامی
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ اسلام آباد میں ہونے کاامکان

لاہور(آصف اقبال )حکومتی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کی تقریب عنقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدے کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا، سفارتی روابط کو فروغ دینا اور اہم تنازعات کے حل کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد اس پیش رفت کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق تقریب کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ معاہدے کی تفصیلات تقریب کے بعد جاری کیے جانے کا امکان ہے



