Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ جلد ختم،امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا:صدرٹرمپ

امریکی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔وائٹ ہاؤس میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تھک چکا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اس معاملے میں بہت اچھا کام کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جائے اور خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ریپبلکن اکثریت نے ایک قرارداد کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کی واضح منظوری سے مشروط کرنا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button