وہ نام جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا عظیم ترین ریسلر قرار دے دیا گیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے متعدد ریسلرز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو عظیم ترین یا بہترین قرار دینا مشکل ہے۔مگر ایک جریدے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے بہترین ریسلر کا انتخاب کیا ہے۔یہ نام اس لیے حیران کن ہے کیونکہ یہ دی راک یا ہلک ہوگن نہیں بلکہ ایک ایسا نام ہے جو بیشتر افراد کو پسند ہے۔Sports Illustrated نے بیسٹ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز آف آل ٹائم نامی فہرست مرتب کی ہے۔اس فہرست میں جس نام کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے وہ 1990 کی دہائی کے مقبول ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن ہیں۔جی ہاں واقعی اسٹون کولڈ کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بہترین ریسلر قرار دیا گیا ہے جنہوں نے اس کمپنی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جریدے کے مطابق اسٹون کولڈ ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے یادگار عہد Attitude Era کا چہرہ تھے اور ان کا حقیقی انداز ایسا تھا جو لوگ اب تک نہیں بھولے۔اسٹون کولڈ دی راک اور ٹرپل ایچ سمیت متعدد ریسلرز سے مدمقابل ہوئے اور ان کے متعدد مقابلے اب بھی لوگوں کو یاد ہیں اور ان کی بدولت ہی ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس زمانے میں اپنی حریف کمپنی ڈبلیو سی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑا۔اسٹون کولڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہلک ہوگن جبکہ تیسرے پر دی راک کو بہترین ریسلر قرار دیا گیا۔چوتھے پر جان سینا، 5 ویں پر رومن رینز اور چھٹے نمبر پر دی انڈر ٹیکر موجود ہیں۔ٹرپل ایچ، شان مائیکل، بریٹ ہارٹ اور Bruno Sammartino بالترتیب 7 ویں سے 10 ویں نمبر پر بہترین ریسلر قرار دیے گئے۔



