Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان کیساتھ سفارتی روابط اور پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں:امریکی قونصل جنرل

پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مؤثر پُل کا کردار ادا کر رہی ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (آصف اقبال) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ملک رشید احمد خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، علاقائی امن، تجارت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی تحفظ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی اعتماد اور اہم شراکت داری پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مؤثر پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔سپیکر نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی اور قائمہ کمیٹیوں کے مؤثر نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے پاکستان کی قیامِ امن کے لیے سفارتی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط اور پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ملاقات میں امریکن قونصلیٹ لاہور کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک اسپیشلسٹ صدف سعد بھی شریک تھیں۔اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی، ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور اور امجد مان بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button