Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یہودیوں پر قاتلانہ حملے کی سازش؛ جرمنی نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

جرمنی نے اسرائیل کے حامی یہودی شخصیات کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے وابستہ دو افراد نے ملک میں یہودیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ بندی عین وقت پر پکڑی گئی اور ملک ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔ عدالت نے دونوں افراد کو سزا بھی سنائی ہے۔جرمن وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہیمبرگ کی عدالت کی جانب سے دونوں کو قاتلانہ حملوں پر سزا سنائے جانے کے بعد ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سے سفیر سے اس معاملے پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا کیوں کہ یہ دنوں افراد ایرانی انٹیلی جنس حکام کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔جرمن وزارت خارجہ کے بقول ایرانی سفیر کو باور کرایا گیا کہ جرمنی کے آزاد معاشرے کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ جرمنی یہودیوں کی زندگیوں اور ان کے دفاع میں آواز اٹھانے والوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گا چاہے ایسے واقعات دنیا میں کہیں بھی پیش آئیں۔یاد رہے کہ جمعرات کو عدالت نے ڈنمارک اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو جرمنی میں یہودی برادری کی نمائندگی کرنے والی مرکزی تنظیم کے سربراہ اور جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button