Select Language: Urdu/English/Bengali
کھیل

بابر اعظم انجرڈ تھے یا خود میچ کھیلنے سے انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے تکلیف میں کمی کے بعد دوبارہ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔بابر اعظم بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ٹیم ذرائع کے مطابق بابر نے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر بھی اس موقع پر موجود تھے۔پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے بغیر کسی دشواری کے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی لگائی جس کے بعد ان کی اگلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button