0

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ اچانک پی ایس ایل چھوڑ گئے

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی شیرفون ردرفورڈ اچانک پی ایس ایل چھوڑ گئے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے سے قبل دھچکا لگا ہے ان کے اہم کھلاڑی ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ردر فورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں، یہی نہیں یو اے ای کے عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔واضح رہے کہ ردرفورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 31 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک جیت درکار ہے جبکہ اس کے دو میچز باقی ہیں، گزشتہ روز پشاور زلمی نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں