Select Language
کھیل

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ کل پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button