Select Language
بین الاقوامی

اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون کی امریکی سرمایہ کار برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

ابوظہبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آلنہیان نے امریکی انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ گوگل اور اس کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) روتھ پوراٹ سے ملاقات کی۔یہ ملاقات ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوئی۔شیخ طحنون نے ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں 2027 تک ابوظبی حکومت کو مکمل طور پر آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت) پر منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔شیخ طحنون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’ہم نے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جو متحدہ عرب امارات کی عالمی قیادت کے عزم کا حصہ ہے‘۔شیخ طحنون نے آرٹیفیشل انٹیلجنس اور کمپیوٹیشنل انفراسٹرکچر کے میدان میں مشترکہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ترقی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔روتھ پوراٹ نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی تعریف کی، جو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پائیدار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب متحدہ عرب امارات اور امریکا چِپس کی برآمدات پر نئی پالیسی کے تناظر میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button