Select Language
کھیل

بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا

انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کرن نائر نے ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو بے کار قرار دے دیا۔پریس کانفرنس میں جب ان سے ان کی شاندار پرفارمنس کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بات کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ وہ اچھا کھیلے لیکن ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔ اگر ان کی کسی اننگز سے ٹیم نہیں جیت سکتی تو اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں۔بھارت کی جانب سے ٹرپل سینچری جڑنے والے کرن نائر کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد تھے کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور وہ کچھ نیا نہیں کرنے جارہے۔ لیکن ان کے دماغ میں یہ بات تھی کہ انہیں چند گیندوں میں گیم اور ماحول میں تیزی لانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button