Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فلسطینیوں پر مظالم کے اجاگر کرنے پر اسرائیل فرانسیسی صدر سے ناراض

اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ غزہ میں امن کے دعووں نے انسانی ہمدردی کی رسائی کو بحال کرنے میں کردار ادا نہیں کیا۔فرانسیسی صدر نے اس صورت حال کوہم سب کیلئے شرمندگی قرار دیا۔انہوں نے مغربی کنارے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ان سے فلسطینیوں کے جائز حقوق اور اسرائیل کی اپنی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے میکرون کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حماس نے مغربی کنارے میں کبھی تشدد نہیں کیا، اسرائیل نے ان کے ریمارکس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کے ارکان نے وہاں اسرائیلی شہریوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کیا۔اسرائیلی حکام نے میکرون پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور مضبوطی جاری رکھنے کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط مذہبی صہیونیت تحریک فلسطینی ریاست کے قیام اور بستیوں کو ختم کرنے سے روکے گی۔اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر ڈینی ڈینن نے بھی میکرون کی سرزنش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button