ایشین گیمز: ہانگ کانگ نے عمان، نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں ہانگ کانگ نے عمان اور نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی۔نشین میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔حفیظ خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عمان کی جانب سے محمد البلوشی 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔کپتان سفیان محمود 35 گیندوں پر 26 اور عبدالجلیل 28 گیندوں پر 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا 3 اور محمد غضنفر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں گروپ اے سے افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ فیصل خان احمدزئی اور نجیب اللہ زادران 30 ، 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیپال کی جانب سے کوشل بھورٹیل نے 4 اور للت راجبنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔



