فیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکے

فٹبال کی عالمی تنظیم فیف پرو نے 2026 کی مردوں اور خواتین کی ورلڈ الیون ٹیموں کا اعلان کردیا۔ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر جگہ بنا کر اپنی شاندار کارکردگی اور مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔39 سالہ میسی کو دنیا بھر کے پروفیشنل فٹبالرز کی ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ یہ ان کی ورلڈ الیون میں ریکارڈ 18ویں مرتبہ شمولیت ہے۔وہ آخری بار 2023 میں اس ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ انٹر میامی کی نمائندگی کرنے والے میسی مردوں کی ٹیم میں یورپ سے باہر کے کسی کلب سے منتخب ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔مردوں کی ٹیم میں میسی کے ساتھ کائیلیان ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور لامین یامال کو فارورڈز میں شامل کیا گیا جبکہ حیرت انگیز طور پر بیلن ڈی اور فاتح ہیری کین اور رونالڈو جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اسپین کے 19 سالہ یامال اور پاؤ کوبارسی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کی مجموعی عمر میسی کی عمر سے بھی کم ہے۔پیرس سینٹ جرمن کے اشرف حکیمی، نونو مینڈس اور وٹینہو نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی جبکہ ریال میڈرڈ کے جوڈ بیلنگھم اور بارسلونا کے روڈری بھی منتخب ہوئے۔آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا کو بھی ان کی کارکردگی پر اعزاز ملا۔








