Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

ہانگ کانگ سکسز کے اپنے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بناسکی۔ ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 89 رنز کا ہدف با آسانی 3.5 اوورز میں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button