ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل کا دروازہ کھلا ہے، مارکو روبیو نے امریکی شرط بھی بتادی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنے پر اب بھی آمادہ ہیں، تاہم واشنگٹن کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔روبیو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اس وقت بھی ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کیلئے تیار ہیں جس کے نتیجے میں ایران ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکے۔مارکو روبیو کے مطابق امریکا کیلئے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا معاہدہ ممکن ہو جو اس معاملے کو یقینی بنائے تو صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔روبیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بعد بھی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، تاہم سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔اس سے ایک روز قبل بھی روبیو نے کہا تھا کہ امریکا ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہے، بشرطیکہ اس سے کسی مثبت نتیجے کی امید ہو۔دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر امریکی جواب کا جائزہ لینے کی تصدیق کی ہے، تاہم تہران اور واشنگٹن کے مؤقف میں اب بھی کئی اختلافات موجود ہیں۔روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے وقت اور سخت سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی، جبکہ امریکی صدر نے فوجی آپشن بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔ یوں ایک طرف واشنگٹن مذاکرات اور معاہدے کا امکان کھلا رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف جوہری پروگرام کے معاملے پر اپنی بنیادی شرط بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سرکاریپالیسیاں دیکھیں



