Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا: 65 سالوں میں پہلی بار سابق فوجی میجر کی سزائے موت کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ

ٹیکساس میں امریکی فوجی تنصیب فورٹ ہڈ میں شوٹنگ کرنے والے ندال ملک حسن کی سزائے موت کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔65 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلی فوجی سزا ہوگی جسے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی مطابق پبلک کیا جائے گا۔فوج نے بتایا کہ حسن کو 2009 میں فوجی اڈے پر فائرنگ میں 13 افراد کو ہلاک اور 32 دیگر کو زخمی کرنے کےجرم میں فورٹ ہڈ میں 3 دسمبر کو سزائے موت دی جائے گی۔وزیر دفاع نے ایک ٹی وی آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگ اسے دیکھ سکیں، یہ سزا پبلک ہوگی۔پینٹاگون میں حکام نے واضح کیا کہ سزا کو براہ راست نشر کیا جائے گا اور اس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔واضح رہے کہ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ حسن سزا کے خلاف شہری عدالت سے رجوع کرسکتا ہے اور ایک نظر بندی کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کے لیے ایک قانونی درخواست دائر کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button